درجہ فہرست ذاتوں کے ضمنی منصوبے کیلئے فنڈ ضروری

نئی دہلی 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم نے مرکز پر زور دیا کہ وہ درجہ فہرست ذاتوں کے ضمنی منصوبہ کیلئے فنڈس مختص کریں ۔ ملک میں درجہ فہرست ذاتوں کی آبادیوں کے ساتھ یکساں انصاف کرنے کی ضرورت ہے ۔ 2011 کی مردم شماری کے مطابق درجہ فہرست ذاتوں کی آبادی 16.6 ہیں ۔ سی پی ایم نے وزیر فینانس کو مکتوب لکھتے ہوئے فنڈ مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔