حیدرآباد ۔ /11 مئی (سیاست نیوز) غیر موسمی بارش کے باعث ایک مکان منہدم ہونے کے باعث ماں اور بیٹی ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ دبیرپورہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ ریحانہ بیگم اپنی 4 سالہ بیٹی میمونہ کے ہمراہ اپنے مکان میں محو خواب تھی کہ اچانک مکان کا چھت منہدم ہوگیا اور وہ برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ مقامی عوام نے پولیس کی مدد سے ماں بیٹی کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے دونوں کی موت کی توثیق کی ۔ دبیر پورہ پولیس نے بتایا کہ غیرموسمی بارش کے باعث بوسیدہ مکان منہدم ہوگیا جس میں ماں بیٹی کی موت واقع ہوگئی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد انہیں رشتہ داروں کے حوالے کردیا گیا ۔