دبیرپورہ میں ٹرین حادثہ سب انسپکٹر ہلاک

حیدرآباد /19 مئی ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ دبیرپورہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کا مطابق 50 سالہ سید علی جو چوتھی بٹالین کے ریزرو سب انسپکٹر تھا ۔ چنچل گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ دبیرپورہ کے علاقہ میں پلیٹ فارم نمبر 2 پر ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ایم ایم ٹی ایس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ مصروف تحقیقات ہے ۔