دبیرپورہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد /10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ دبیرپورہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ محمد قدیر جو پیشہ سے رکھشا راں ابراہیم پٹن علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 6 اکٹوبر کو یہ شخص سڑک پر مشتبہ حالت میں گرکر زخمی ہوگیا تھا اور ان کے سرپر شدید زخم آئے تھے ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس دبیرپورہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

ملاوٹی دودھ کا پاوڈر اور ممنوعہ اشیاء کی فروختگی پر
تین افراد گرفتار
حیدرآباد /10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم پولیس نے ملاوٹی دودھ کا پاوڈر اور ممنوعہ آکسیٹامن کو فروخت کرنے تین پرافراد کو گرفتار کرلیا ۔ ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے چنتل کنٹہ علاقہ میں دھاوا کیا اور سید معین الدین عرف سلیم 49 سالہ ساکن ملک پیٹ 25 سالہ محمد رشید ساکن سعیدآباد 20 سالہ شعیب ساکن قلندر نگر کو گرفتار کرلیا جبکہ نصیر اور سجاد مفرور بتائے گئے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ونستھلی پورم مسٹر گاندھی نارائنا نے بتایا کہ سلیم گذشتہ 15 سال سے مویشیوں کے چارے کا کاروبار کرتا ہے ۔ گذشتہ چند روز سے آسان انداز میں پیسہ کمانے کی کوشش میں اس نے حکومت کی جانب سے ممنوعہ قراردی گئی آسٹاسن لے کر کسانوں کو فروخت کر رہا تھا ۔ اس آکسٹاسن کو انجکشن کی شکل میں مویشیوں کو دینے سے وہ زائد مقدار میں دودھ دیتے ہیں ۔ اور ایسے دودھ کے استعمال سے انسانی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے اور اس کے ذریعہ کینسر کا خطرہ بھی لاحق رہتا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران آکسٹاسن کے 200 بوتلیں دودھ کے 204 پیاکٹس فی پیاکٹ ایک کیلو پر مشتمل کے علاوہ نقد رقم کو ضبط کرلیا ہے ۔