دبدبہ کی بجائے عوام کی ہمدردی حاصل کریں

سرپور ٹاون /10 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون پولیس اسٹیشن میں اے ایس آئی
ASI سوامی کی 28 فروری کے روز 33 سالہ خدمات انجام دینے کے بعد وظیفہ حسن پر سبکدوش عمل میں آئی ۔ اس ضمن میں 9 مارچ کی شام سرپور ٹاون پولیس اسٹیشن میں سرکل انسپکٹر پولیس ونود کی نگرانی میں وظیفہ حسن پر سبکدوش اے ایس آئی کی وداعی تقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈیویژنل سپرنٹنڈنٹ پولیس DSP سریش بابو نے شرکت کی ۔ اس اجلاس کی کارروائی سرپور ٹاون سب انسپکٹر پولیس جی راکیش نے بجور سب انسپکٹر آف پولیس پونم چندر اور اے ایس آئی محمد خواجہ اور اے ایس آئی وینکٹیش کے علاوہ اے آر ، اے ایس آئی محمد ماجد کے علاوہ محکمہ پولیس عہدیدار موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈیویژنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سریش بابو نے کہا کہ ایک نہ ایک دن سرکاری ملازمین کو اپنی ڈیوٹی سے سبکدوش ہونا پڑتا ہے ۔ لیکن اپنی ڈیوٹی کے دوران عوام میں خوش اخلاقی اور اچھے برتاؤ کی چھاپ چھوڑنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران تو ہر فرد عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ لیکن دوسرے مقامات پر تبادلہ ہونے کے بعد اور وظیفہ حسن پر سبکدوش ہونے کے بعد بھی عوام میں و احترام کو برقرار رکھنا پولیس عہدیداروں کی ذمہ داری ہے اور عوام کی ہمیشہ خدمت کرنے محکمہ پولیس عہدیداروں کو ذمہ داری ہے ۔ تاکہ عوام پولیس کے قریب آئے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سریش بابو نے وظیفہ حسن پر سبکدوش ہونے والے اے ایس آئی سوامی کی خدمات کی ستائش کی اور خصوصاً سرپور ٹاون سب انسپکٹر پولیس جی راکیش کو مشورہ دیا کہ اس سے قبل ڈیوٹی انجام دینے والے شام سندر سے زیادہ نام روشن کرنا چاہئے تاکہ تبادلہ پر جانے کے بعد بھی عوام میں مقبول رہے ۔ بعد ازاں ڈی ایس پی سریش بابو کی جانب سے محکمہ پولیس عہدیداروں کی جانب سے شال اور گلپوشی کی گئی ۔