نئی دہلی۔بین مذہبی اجتماع کا دلفریب منظر یہاں پر دیکھنے کو ملا ۔ مئی 21سال2018کو دبئی کی سکھ کمیونٹی نے ہمہ تہذیبی اور بین مذہبی دعوت افطار کا گرونانک دربار سکھ مندر میں کیا جہاں پر سکھ بھائیو ں کے علاوہ عیسائی اور ہندو سماج کے لوگ بھی مسلمانوں کے ہمراہ بیٹھ کرطعام سے لطف اندوز ہوئے۔
اس تقریب میں کئی وزراتوں کے افسران اورمختلف ممالک اور محکموں کے سفارت کار بھی شامل ہوئے۔
خلیج ٹائمز کی خبر کے مطابق ڈاکٹر تھانی بن احمد الزیودی وزیر برائے ماحولیات او رموسمی تبدیلی‘ ڈاکٹر عمر الموتھانی سی ایاو لائسنسنگ اور مانٹیرینگ سکیٹر‘کمیونٹی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( سی ڈی اے) اور مرز علی سعید ڈائرکٹر آفس اف دی شیخ ہمدان بن راشد المختوم کے علاوہ دیگر کئی لوگ گرودوارہ میں منعقدہ دعوت افطار میں شریک ہوئے۔
خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر الزیودی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’’ شاندار دعوت افطار کے اہتمام پر میں گرودوارہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
دبئی میں اس طرح کے اونچے خیال والی کمیونٹی کے موجودگی ایک اعزاز ہے بالخصوص ان تنصیبات کو لوگوں کی ضرورت یاد ہیں۔
اس طرح کے تقاریب رمضان کے حقیقی معنی کی عکاسی کرتے ہیں جس ماہ میں ساتھ ملکر انسانیت ایک کمیونٹی کی طرح کام کرنا ہے‘‘
Dubai’s Gurudwara has been hosting Iftar get-together every year since 2013 & has welcomed not only Muslims & Sikhs but also members of other faiths. This year the Hon’ble Minister of Climate Change & Environment, Dr. @ThaniAlZeyoudi joined the Iftaar hosted by Sikhs #Ramadan pic.twitter.com/pIZdtiEy7H
— Harjinder Singh Kukreja (@SinghLions) May 22, 2018
Guru Nanak Darbar #Dubai hosts Iftar at the #Sikh Gurudwara | WAM #tolerance https://t.co/TuQpxy6b1y pic.twitter.com/suIPETiY05
— حسن سجواني 🇦🇪 Hassan Sajwani (@HSajwanization) May 22, 2018
مذکورہ تقریب دبئی میں رہنے والے مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال ثابت ہوئی ہے