دبئی 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ایک نیا اسکول جو سی بی ایس ای نصاب تعلیم اختیار کرے گا اور ہندوستانی تہذیب و اقتدار پر بھر پور توجہ دے گا آج یہاں شروع کردیا گیا۔ مرکزی وزیر زراعت شرد پوار اور بی جے پی کے سینئر قائد ارون جیٹلی نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر بلوا انڈین اسکول دبئی کے تعلیمی افق پر نمودار ہوا۔یہ اسکول دو لاکھ 40 ہزار مربع فیٹ سے زیادہ اراضی پر قائم کیا گیا ہے اور اس میں 3000 سے زیادہ طلبہ کے تعلیم حاصل کرنے کی گنجائش ہے۔بی ای ایس کیمپس پڑوسی رہائشی برادریوں سے قربت رکھتا ہے ۔ علاوہ ازیں شارجہ اور عجمان بھی اس سے قریب ہیں۔اس اسکول کی علم اور فروغ انسانی اتھاریٹی نے منظوری دی ہے اور فی الحال گریڈ A تک طلباء کو داخلہ دیا جائے گا۔ سی بی ایس سی نظام تعلیم فی الحال انڈر گارٹن ۔ I سے کنٹر گارٹن ۔ 6 تک سی بی ایس سی نصاب کے تحت تعلیم دے گا۔