دبئی ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی دکاندار 10 لاکھ امریکی ڈالر جیتنے کے بعد جو ٹیکس سے پاک خوش نصیب قرعہ اندازی میں اسے حاصل ہوئے، لکھ پتی بن گیا۔ اجیش پدمانابھن نے دبئی کے تاریکی ارب پتی کی حیثیت اختیار کرلی جبکہ انہوں نے 1584 نمبر کے ٹکٹ پر منگل کے دن دبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر 10لاکھ امریکی ڈالر جیت لئے۔ وہ متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں رہتا ہے اور مرکزی برقی و آبرسانی اتھاریٹی میں ملازم ہے۔ وہ ہمیشہ اس لاٹری کا ٹکٹ خریدا کرتا تھا۔ روزنامہ خلیج ٹائمس کی اطلاع کے بموجب اس نے اس کامیابی پر خدا کا شکر ادا کیا۔ قرعہ اندازی کے بعد دو افراد کو حیرت کا سامنا کرنا پڑا۔ دبئی میں مقیم دانی زہرہ دوسری خوش نصیب شہری ہے جس نے اس قرعہ اندازی کا ٹکٹ خریدا تھا۔ اسے ایسٹن مارٹن وینٹیج اسپورٹس شفٹ حاصل ہوئی۔ ایک دبئی میں مقیم نیپالی پرج ول راج پودیل کو دوسری بار کامیابی حاصل ہوئی اور اسے قرعہ اندازی میں مونسٹر بائیک 821 حاصل ہوئی۔