دبئی میں گاڑیوں کی ملکیت کا آن لائن اندراج

دبئی ۔ 22جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) دبئی میں گاڑیوں کے مالکان کو ملکیت کے دستاویزات آن لائن جاری ہوں گے ۔ ملکیت کے دستاویزات کی تاریخ انتہا نہیں ہوگی ‘ ہمیشہ کیلئے نافذ العمل ہوگا ۔ ملک کے اندر گاڑی چلانے کیلئے گاڑی کی ملکیت ثابت کرنے کیلئے کسی دستاویزات یا کارڈ نہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی نے کہا ہے کہ گاڑی کی ملکیت کے حوالے سے نئے سسٹم کا آغاز کیا جاچکا ہے ‘ پہلے اسے سرکاری گاڑیوں ‘۔رینٹ اے کار اور لیموزین وغیرہ پر نافذ کیا گیات ھا ۔ اب اس کا عام اجراء ہوگا ۔ گاڑی بیرون ملک جانے کیلئے اتھاریٹی کی ویب سائٹ سے ملکیت کے دستاویزات کی کاپی نکالی جاسکتی ہے ۔