دبئی ۔ 31 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) دبئی میں خواتین کی برہنہ تصاویر پر مشتمل مساج کارڈ کی تقسیم کارجحان دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ گزشتہ سال دبئی میونسپلٹی نے 6 سے 7 ہزار مساج کارڈ تقسیم کرنیوالے افراد کو گرفتار کیا تھاجبکہ 2018 میں انکی تعداد 10,000سے بھی تجاوز کر چکی ہے،اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے دبئی میونسپلٹی نے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ اور ٹیلی کام ڈیپارٹمنٹ کیساتھ ملاقاتیں شروع کر دیں ہیں،تاکہ مساج کارڈ تقسیم کرنیوالے ان افراد کو ملک بدر کیا جاسکے۔فی الوقت مساج کارڈ تقسیم والوں کیلئے صرف 500 درہم جرمانے کی سزا متعین ہے۔دبئی میونسپلٹی نے کہا کہ 500 درہم جرمانے کی سزا نہ کافی ہے کیونکہ مساج کارڈ تقسیم کرنے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لیے دبئی میونسپلٹی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے 2018 کے اختتام تک ان افراد کو ملک بدر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔