کوچی۔30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسلم سیول پولیس آفیسر مذہبی عقیدہ کے مطابق داڑھی بڑھانے کی اجازت سے انکار کو چیلنج کرتے ہوئے کیرالا ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے ہیں۔ ریاض نامی پولیس عہدیدار جنہیں ارنا کلم میں آرمڈ ریزرو کیمپ میں پوسٹنگ دی گئی ہے ، اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وہ راسخ العقیدہ مسلمان کی حیثیت سے داڑھی رکھنا چاہتے ہیں، لیکن ریاستی پولیس سربراہ نے انہیں مطلع کیا ہے کہ ایسا ممکن نہیں۔ عدالت نے ان کی درخواست قبول کرتے ہوئے ریاستی حکومت اور پولیس سربراہ کو نوٹس جاری کی ہے۔