دانشمند گوگوئی ملک کیلئے مفید : مودی

نئی دہلی ۔ 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے جسٹس رنجن گوگوئی کو چہارشنبہ کے روز چیف جسٹس آف انڈیا کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی دانشمندی اور تجربہ سے ملک کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیراعظم مودی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’چیف جسٹس آف انڈیا کے عہدہ کا حلف لینے پر میں جسٹس رنجن گوگوئی جی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کا تجربہ، دانشمندی، مشاہدات اور قانونی علم و معلومات ملک کو عظیم تر فائدہ پہنچائیں گے۔ ایک ثمرآور میعاد کیلئے میںاپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں‘‘۔