داعش کے بم د ھماکے میں 15 ہلاک

بغداد۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) داعش نے بغداد کے ریسٹورنٹ پر کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ کراداہ ضلع میں ہونے والا دھماکہ جاریہ سال کا شدید ترین حملہ تھا۔ پولیس کرنل نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 51 زخمی ہوگئے۔ داعش کے ریڈیو البیان کا کہنا ہے کہ حملے کا ہدف حکومتی افواج کی مدد کرنے والے جنگجو تھے۔