دبئی۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے نئی ویڈیو جاری کی جس میں مبینہ طور پر ہندوستانی انتہاپسندوں کو شامی افواج سے لڑتے دکھایا گیا ہے۔ المصدر خبررساں ایجنسی کے مطابق داعش کے جنگجو ہندوستانیوں سے اپنا ملک چھوڑنے اور شام میں جہاد میں شامل ہونے کی اپیل کررہے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ داعش میں شریک ہندوستانی شہریوں کی تعداد کتنی ہے۔ امریکہ کے انٹلیجنس گروپ کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو داعش کے پروپگنڈے کا حصہ ہے۔ شام میں عرب فوجی ذرائع کے مطابق یہاں کے قدیم شہر تدمر میں ہلاک ہونے والے ہندوستانی جنگجوئوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ جنگجوئوں کا ایک گروپ چھوٹی کشتوں میںکلاشنکوف لیئے ہوئے ہے۔