داعش کیخلاف 4100 امریکی پروازیں

واشنگٹن ، 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) داعش کے خلاف گزشتہ ماہ شروع کی گئی امریکی فضائی کارروائی سے اب تک امریکی بمبار طیارے عراق اور شام میں تقریبا 4100 پروازیں بھر چکے ہیں۔ یہ بات امریکی فوج کے ایک ذمہ دار نے بتائی ہے۔ ان 4100 پروازوں میں نگرانی اور جاسوسی کی غرض سے کی گئی پروازوں کے علاوہ بمباری کرنے اور دوران پرواز طیاروں میں ایندھن بھرنے کی غرض سے کی جانے والی پروازیں بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق پروازوں کی یہ تعداد داعش کے خلاف امریکی کارروائیوں کے دائرے میں وسعت کا اظہار ہے۔ اس سے پہلے ان پروازوں اور کارروائیوں کا دائرہ صرف عراق تک محدود تھا۔