داعش کا مقابلہ کرنے سے عرب لیگ کا اتفاق

بغداد8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)عرب لیگ نے داعش جیسے انتہا پسند گروپس سے مقابلہ اور اسے بے اثر بنانے سے اتفاق کیا ہے جبکہ عراق میں سنی قبائیلی جنگجووں اور سکیوریٹی فورس کے اجلاس میں ہوئے داعش کے خود کش بم حملے میں 16 افراد ہلاک ہوئے ۔ عرب لیگ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کل رات ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں داعش کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کی تائید کا ذکر نہیں کیا گیا ۔ صدر امریکہ بارک اوباما نے داعش کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ۔ قرار داد کو ایک علحدہ بیان کے طور پر جاری کرتے ہوئے عرب معاملات سے موثر طور پر نمٹنے کی ضرورت ظاہر کی گئی ہے ۔