دمشق۔ /23 جون (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے ایک گروپ نے شام کے تاریخی شہر پلمیر میں واقع دو تاریخی مسلم مقبروں کو تباہ کردیا ۔ شام کے آثار قدیمہ کے ڈائرکٹر میمون عبدالکریم نے کہا کہ داعش کے جہادیوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چچازاد بھائی محمد بن علی اور نظار ابو بہاء الدین کے مقبروں کو دھماکوں سے اڑادیا ہے ۔ محمد بن علی کی مزار شمالی پلمیر سے چار کلو میٹر دور پر واقع پہاڑی علاقے میں تھی ۔ داعش کی جانب سے شائع کردہ تصاویر میں بتایا گیا ہے کہ دونوں مقبروں کو دھماکے سے اڑایا گیا ۔