داعش مخالف مشن: کیری کی عرب قائدین سے مشاورت

جدہ، 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے جدہ میں مختلف عرب قائدین سے عراق اور شام میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کو مربوط بنانے کیلئے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ کیری کی عرب وزرائے خارجہ کے ساتھ ان ملاقاتوں سے قبل امریکی صدر براک اوباما نے داعش کے خاتمہ کیلئے اپنی حکمت عملی کا اعلان کیا جس کے تحت عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جائے گی۔اس کے علاوہ انھیں خلیجی ممالک کے شہریوں کی جانب سے انفرادی طور پر ملنے والی رقوم کی روک تھام کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔