داعش سے مقابلہ کیلئے جرمن پارلیمنٹ میں فوجی امداد کی منظوری

برلن۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمن کی کابینہ نے آج ایک ایسے قانون کو منظوری دی جس کے تحت جہادی گروپ داعش کے خلاف لڑائی کو موثر اور فیصلہ کن بنانے کے لئے فوجی تعاون فراہم کیا جائے گا۔ فی الحال اس پیاکیج کو پارلیمنٹ کی جانب سے سبز سگنل ملنا باقی ہے تاہم منظوری ملتے ہی بڑے سے بڑے طوفان اور آندھی کا مقابلہ کرنے والے جیٹ طیارے، بحریہ اور 1200 فوجیوں کی سربراہی عمل میں آئے گی۔ فرانس کی جانب سے مندرجہ بالا تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ پیرس میں ہوئے دہشت گرد حملوں کے بعد حکومت فرانس نے اب دہشت گردی کی مکمل بیخ کنی کیلئے مصمم ارادہ کرلیا ہے۔