حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) ناجائز تعلقات کا بھانڈا پھوٹنے پر داشتہ کے شوہر کی دھمکی ایک شخص کی موت کا سبب بن گئی ۔ جواہر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ داشتہ کے شوہر کی دھمکی اور بدسلوکی سے دلبرداشتہ ہوکر 32 سالہ رمیش نے انتہائی اقدام کیا ۔ رمیش پیشہ سے تاجر تھا اور گاندھی نگر کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس علاقہ میں سجاتا نامی خاتون بھی کام کیا کرتی تھی ۔ گذشتہ چند روز سے دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات پیدا ہوگئے تھے ۔ خاتون شادی شدہ تھی اور آشنا کے ساتھ منا رہی رنگ رلیوں کا اس کے شوہر کو پتہ چل گیا اور اس شخص نے بیوی کے عاشق کو دھمکی دی اور اس کے ساتھ بدسلوکی کی ۔ پولیس جواہر نگر نے کی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔