کولکتہ ۔ یکم ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج بتایا کہ وہ علاقہ دارجیلنگ ہلز کی صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہیں جہاں پر موسلادھار بارش سے چٹانیں اور مٹی کے تودے کھسکنے سے زبردست جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر بتایا کہ وہ فی الحال ضلع مرشد آباد میں ہیں اور آج ہی دارجیلنگ کیلئے روانہ ہورہی ہیں جبکہ شمال بنگال کے ترقیاتی وزیر گوتم دیو نے بتایا کہ پہاڑی علاقہ میں امداد و راحت کاری کیلئے فوج سے تعاون طلب کیا گیا ہے جہاں پر موسلادھار بارش سے 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔