نارائن پیٹ 20 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب غلام دستگیر چاند صدر انتظامی کمیٹی مدرسہ دارالعلوم دینیہ جامع مسجد نارائن پیٹ کی اطلاع کے بموجب نارائن پیٹ کی قدیم دینی درگاہ دارالعلوم دینیہ میں شعبہ عربی یعنی عالم کاکورس کا نظم کیاگیاہے جس کیلئے مولانا حافظ محمد فیاض الدین نظامی کی خدمات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ اس عالم کورس میں داخلہ لیکر علوم دینیہ سے استفادہ کریں۔ داخلے کیلئے مدرسہ کے اوقات میں راست طور پر رجوع ہوں یا پھر مدرسہ کے فورن نمبر 08506-281086 پر ربط پیدا کریں۔