ورنگل 29 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب حافظ محمد نصیرالدین حسامی کے بموجب مدرسہ عربیہ دارالسلام للبنات رائے پورہ ہنمکنڈہ ورنگل میں قاری محمد جمال الدین کی زیرسرپرستی یکم مئی سے 40 روزہ دینی کورسیس کا آغاز ہوگا۔ اس دینی گرمائی کلاسیس میں خاص طور پر انگلش میڈیم طلباء و طالبات کو دینی تعلیم و تربیت دی جائے گی۔ 40 روزہ کلاسیس میں پانچ کلمے، ایمان مجمل، اور ایمان مفصل، اذکار نماز ، ثنا تعوذ، تسمیہ، دس سورے، تکبیرات، تسبیح، رکوع و سجدہ کی تسبیح، تشہد، درود ابراہیم، دعائے ماثورہ، دعا قنوت، نماز (عملی طور پر نماز پڑھائی جائے گی) ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9848224688 ، 9848569491 پر ربط کریں۔