خوفناک سڑک حادثہ ، نوجوان فوت

تین ہفتوں کا دلہا موت کا شکار، موٹر سائیکل خاکستر
مٹ پلی۔/23مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی کے قریب ماروتی نگر قومی شاہراہ پر بھیانک سڑک حادثہ پیش آنے پر نوجوان منڈیدولہ شیکھر (24) برسر موقع فوت ہوا۔ تفصیلات کے بموجب مٹ پلی محلہ بیڑی کالونی کا متوطن نرسیا مٹ پلی زرعی مارکٹ میں قومی مزدور کام کرتا تھا گزشتہ ماہ 30اپریل کو اس کی لڑکی سندھیا کو حیدرآباد خانگی کمپنی میں ملازمت کرنے والا کریم نگر کے قریب موضع پونکاپلی کا متوطن منڈیلدولہ شیکھر (24)کے ساتھ شادی رچایا تھا شادی ہوئے تین ہفتوں بعد یہ جوڑا حیدرآباد سے کلیانہ لکشمی اسکیم سے استفادہ کیلئے مٹ پلی آیا ہوا تھا کل دوپہر مٹ پلی سے کورٹلہ میں موجود رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے موٹر بائیک پر نکلا اور کورٹلہ کی سمت جانے والی گجرات ریاست کی ہیوی لاری کے پیچھے کے حصہ سے ٹکرا گیا اہلیہ سندھیا موٹر بائیک کے توازن کھونے پر نیچے گر گئی اور بے ہوش ہوگئی ۔ شیکھر موٹر بائیک سمیت لاری کی زد میں آگیا اور لاری کا پچھلا ٹائر اس کے اوپر چڑھ گیا شیکھر برسر موقع فوت ہوگیا۔ موٹر بائیک سڑک کے رگڑ کے ساتھ چند قدم دور گئی اور رگڑ کی چنگاریوں کی وجہ سے موٹر بائیک آنافاناً جل کر خاکستر ہوگئی۔ بعد ازاں مقامی پولیس نے مقام واردات پر پہنچ کر حالات سے آگاہی فراہم کی۔