اندور، 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ڈگ وجئے سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈر دوسروں کو غدار بتا کر خود کو بڑا محب وطن ثابت کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔مسٹر سنگھ اندورگاوں کے دپال پور اسمبلی سیٹ سے کانگریس امیدوار وشال پٹیل کی حمایت میں کل رات ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے ڈیڑھ دہائی سے حکومت کرنے والی بی جے پی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے راج میں غریب، کسان، نوجوان، تاجر، افسر اور ملازم تمام ناخوش ہیں، لہذا انہوں نے بی جے پی حکومت کو ہٹانے کا تہیہ کرلیا ہے۔