حیدرآباد ۔ /2 مارچ (سیاست نیوز) خرابی صحت سے دلبرداشتہ طالبہ جس نے خودسوزی کی کوشش کی تھی آج دواخانہ عثمانیہ میں علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ کے منگماں ساکن دوما ویلیج رنگاریڈی چند دنوں سے علیل تھی اور اسے خانگی ہاسپٹل میں علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا ۔ بیماری سے دلبرداشتہ منگماں نے یکم مارچ کو خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی تھی اور اس حادثہ میں شدید جھلس گئی تھی ۔ جس کے سبب اسے دواخانہ عثمانیہ میں علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا اور آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔