حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : میاں بیوی کے درمیان معمولی بات پر جھگڑے کے بعد بیوی نے خود سوزی کرلی ۔ یہ واقعہ کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ مادھوی نے 4 فروری کو یہ انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس کے مطابق مادھوی کا اس کے شوہر بالو سے مبینہ جھگڑا ہوا تھا ۔ جو کشائی گوڑہ علاقہ کے ساکنان بتائے گئے ہیں ۔ جھگڑے کے بعد اس خاتون نے مبینہ طور پر خود سوزی کرلی ۔ جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس کشائی گوڑہ مصروف تحقیقات ہے ۔۔