نوائیڈا۔خودساختہ سادھوکے ساتھ تعلقات میں اندھی ہوگئی ایک ماں نے اس کی مخالفت کرنے والے بیٹے کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
نوائیڈا کا یہ واقعہ جہاں پر ایک ماں نے اپنے22سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے لئے تین قاتلوں میں خدمات حاصل کی۔ قاتل کا منصوبہ اس لئے بنایا کیوں کہ وہ سادھو سے ناجائز تعلقات پر اعتراض کررہاتھا۔
پولیس کے مطابق سریش دیوی نامی 45سالہ عوت نے اپنے 22سالہ بیٹے کا قتل کرنے کے لئے قاتلوں کو 35ہزارروپئے بھی ادا کئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق اپنے بیٹے اشول کو قتل کرنے کے لئے ملزم ماں نے تین قاتلوں سچن‘ ستیہ ندرا اور امیت سے ربط کیا‘ یہ عورت خودساختہ سادھوکنہیا کے پیار کی جال میں چار سال سے پھنسے ہوئی تھی۔
سریش دیوی کا داماد امیت بھی قتل کے اس منصوبے میں شامل تھا۔
پولیس کی رپورٹس کے مطابق کنہیا سریش دیوی گھر کو مسلسل آرہاتھا۔ اور اس کا بیٹا اشول جب سے دونوں قابل اعتراض حالت میں دیکھنے تک دونوں کے رشتے سے واقف نہیں تھا۔
ناجائز رشتے کے متعلق جانکاری کے بعد سے اشول ماں کو دھمکانے لگا کہ وہ اس کو چھوڑ کر چلا جائے گا۔ بیٹے کے برہم رویہ سے بیزار سریش دیوی نے اس کو راستے سے ہٹانے کا ہی منصوبہ بنادیا۔
سرکل افیسر نشانک شرما کے مطابق 18جون کو یہ واقعہ پیش آیا جب امیت نے دیکھا کہ اشول نے ایک واشنگ مشین خریدی ہے۔ پھر ا س نے اس کو وہاں پر چھوڑا جہاں قاتل اشول کے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے۔
دوستی کرنے کے بعد قاتلوں نے اشول کوسافٹ ڈرینک کی پیشکش کی۔ شربت پینے کے بعد اشول نیم بیہوشی کے عالم میں چلا گیا۔ بعدازاں اشول کا گلہ دباکر قتل کردیاگیا اور قاتل موقع سے فرار ہوگئے۔
تحقیقات کے بعد سریش دیوی نے اپنا جرم قبول کرلیا اورپھر پولیس نے اس کو گرفتار کیا۔
مذکورہ پولیس نے کنہیا ‘ داماد امیت کمار اور دیگر دولوگوں کو بھی دادری کے لورہلی گاؤں میں اشول کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا