خود روزگار منصوبہ کے تحت نوجوانوں سے درخواستیں مطلوب

شاہ آباد /15 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خود روزگار منصوبہ جاری حکومت کرناٹک نے سال 2014-15 کیلئے دیہی علاقوں میں کم اإم کم دس لاکھ روپئے سے چھوٹے صنعتوں کے قیام کیلئے خود روزگار اختیار کرنے والے مرد و خواتین کیلئے خود روزگار منصوبہ جاری کیا گیا ہے کم از کم آٹھویں جماعت کامیاب یا آئی ٹی آئی ، ڈپلومہ ، ڈگری اور 21 تا 35 سال کے نوجوان 20 ہزار سے کم آبادی والے مواضعات میں مقیم ہوں گلبرگہ شریف ضلع کے بیروزگار مرد ، خواتین سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ مذکورہ منصوبے کے تحت جنرل زمرے کو 10 فیصد اور خصوصی ریزرویشن کے زمرے کیلئے 15 فیصد اڈوانس ادا کرنا ہوگا ۔ جنرل زمرے کیلئے 25 فیصد سبسیڈی اور خصوصی زمرے کیلئے 35 فیصد سبسیڈی دی جائے گی ۔ خواہشمند اور اہل دیہی علاقوں کے بے روزگار مرد خواتین ضلع کے متعلقہ تعلقہ کے انڈسٹریل اسسٹنٹ آفیسر یا گلبرگہ ضلع کے انڈسٹریکل مرکز کے جوائنٹ ڈائرکٹر دفتر سے مقررہ نمونہ فارم حاصل کرکے پُر شدہ درخواستیں اندرون 31 اکٹوبر مذکورہ دفاتر پر داخل کرنے کی ضلع انڈسٹریل مرکز کے جوائنٹ ڈائرکٹر نے ہدایت دی ہے ۔