خود روزگار اور چھوٹی صنعتوں پر لکچر

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( راست ) : محمد عبدالقدیر نائب صدر کے بموجب ماہنامہ رہبر صنعت و تجارت اور گوڈ کاز سوسائٹی کا ہفتہ واری پروگرام اتوار 22 جنوری کو 11 تا 2 بجے دن چاندنی فنکشن ہال نیو اکبر ٹاور روڈ ملک پیٹ پر منعقد ہوگا ۔ جناب محمد صدیق طاہر گھی گوار کا استعمال اور فوائد پر لکچر اور عملی مظاہرہ کریں گے ۔ جناب محمد سلیم الدین چھوٹی صنعتیں وقت کی اہم ضرورت پر لکچر دیں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9393420909 پر ربط کریں ۔۔

 

پرنسیس عیسن ایجوکیشنل سنٹر میں لیڈیز میلہ کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 19 جنوری (پریس نوٹ) پرنسیس عیسن ویمنس ایجوکیشنل سنٹر کے زیراہتمام سنٹر ہذا پرانی حویلی میں 19 جنوری کو صبح 9 تا 6 بجے شام کے درمیان 19 واں سالانہ لیڈیز میلہ منعقد کیا گیا، جس میں سنٹر ہذا سے تربیت یافتہ خواتین و لڑکیوں نے جیویلری، کیٹرس، گھریلو آرٹیکلس اور گیمس زون اور دیگر پرکشش اسٹالس قائم کئے تھے۔ ڈائرکٹر محترمہ رفعت حسین نے شرکاء اور اسٹال قائم کنندوں کو اس موقع پر بھرپور استفادہ کی خواہش کی