بغداد 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عراقی حکام کے مطابق شیعہ فرقہ کی بھیڑ بھاڑ والے علاقہ میں ایک خودکش کار بم دھماکہ میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 16 بتائی گئی ہے۔ تمام افراد سمارا شہر سے واپس لوٹ رہے تھے جہاں ایک شیعہ خانقاہ موجود ہے۔ پولیس اور مقامی عہدیداروں نے کہاکہ خودکش کار بم حملہ کل رات میں کیا گیا۔ عہدیداروں نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر یہ بات بتائی کیونکہ اُنھیں میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ سمارا میں نویں صدی کے دو شیعہ اماموں کے مزار موجود ہیں اور چہارشنبہ کو اُن میں سے ایک امام کی برسی تھی۔