حیدرآباد۔ 23 جون (سیاست نیوز) الوال کے علاقہ میں ایک خاتون نے اپنے آشنا سے بحث و تکرار کے بعد خودسوزی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق آشنا اور داشتہ میں داشتہ کے بچوں کی اسکولی فیس کے معاملے پر بحث و تکرار ہوگئی جس کے بعد 34 سالہ جوتی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی۔ مزدور پیشہ جوتی جو شانتی نگر میں رہتی تھی۔ اس کی شادی 15 سال قبل لکشمی نارائنا نامی شخص سے ہوئی تھی جو 8 سال قبل فوت ہوگیا۔ تب سے جوتی اکیلی تھی اور گزشتہ چند سال سے شیخ بابو نامی شخص کے ساتھ مبینہ طور پر زندگی بسر کررہی تھی۔ 18 جون کو ان دونوں میں بحث و تکرار کے بعد جوتی نے خودسوزی کرلی۔ ۔