حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : خواہش ڈیزائنر ایگزیبیشن اینڈ سیل کا 9 اور 10 جنوری انعقاد کیا جارہا ہے ۔ روحی سنگھ ۔ مس یونیورسل پیس اینڈ ہیومانیٹی 2014 نے تاج کرشنا پر اس کا افتتاح انجام دیا ۔ خواہش اس کے خصوصی ڈیزائنس اور نئے اور مخصوص ڈیزائنس کے اپنے انداز کیلئے معروف نام ہے ۔ حیدرآباد کے لوگ اس انتہائی مطلوب ایکسپو کے گواہ ہیں جہاں روایتی ، ہم زمانہ ، ہندوستانی و ویسٹرن ملبوسات کے علاوہ زیورات سے لے کر ہوم ڈیکور کی اشیاء اور جوتے چپلوں سے لے کر بیاگس وغیرہ مختلف اقسام کے پروڈکشن گاہکوں کو دستیاب ہوتے ہیں ۔ خواہش ان کے ڈیزائنرس کے ساتھ ہمارے شہر سے جدید و عصری رجحانات کی ستائش پر یقین رکھتا ہے ۔ وجئے رانا اور ہتیش خواہش پر ان کے کلکشن کی نمائش کررہے ہیں ۔۔