خواجہ گوڑہ میں سب انسپکٹر کی مشتبہ موت

حیدرآباد۔/20جنوری، ( سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ خواجہ گوڑہ میں ایک سب انسپکٹر کی مشتبہ حالت میں موت کا واقعہ پیش آیا جبکہ یہ سب انسپکٹر ایک شراب کی دکان کے قریب مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس ذرائع کے مطابق 55سالہ راملو جس کی خدمات کو سائبر کنٹرول سے جوڑا گیا تھا۔ خواجہ گوڑہ علاقہ میں فوت ہوگیا۔ راملو اپنے افراد خاندان کے ساتھ راجندر نگر اسٹاف کوارٹرس میں رہتا تھا۔ پولیس رائے درگم کو شبہ ہے کہ اس سب انسپکٹر موت قلب پر حملہ کے سبب ہوئی ہوگی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔