خواجہ نگر بنجارہ ہلز میں نوجوان کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد۔/3مئی، ( سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ خواجہ نگر میں ایک نوجوان نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25سالہ فردوس خاں جو خانگی ملازم تھا خواجہ نگر کے ساکن رحمت اللہ کا بیٹا تھا۔ ذرائع کے مطابق فردوس خاں خرابی صحت سے پریشان تھا اورسمجھا جاتا ہے کہ اس نے ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر کل رات پھانسی لے لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔