سنگاریڈی 21 ؍جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر خواجہ غریب نواز ویلفیرسو سائٹی سنگاریڈی محمد افضل حسین صدیقی کی اطلا ع کے بموجب خواجہ غریب نواز ویلفیرسو سائٹی سنگاریڈی کے زیر اہتمام اور سر پرست اعلی خواجہ غریب نواز ویلفیرسو سائٹی سنگاریڈی محمد جاوید علی قادری کی صدارت میں 26 ؍جولائی ‘ بروزجمعرات بوقت صبح 10 بجے تا5 ؍بجے شام تک بمقام ٹی این جی اوز بھون سنگاریڈی میں عازمین حج کیلئے ’’ ایک روزہ حج تربیتی اجتماع ‘‘ منعقد ہو گا ۔ جس میں پیر طریقت اعظم المشائخ ‘ مصبا ح المفسرین حضرت العلامہ قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی حسنی حسینی قادری دامت برکا تہہ جانشین حضرت سید الصوفیہ ‘ چیف ایڈ یٹر ما ہنا مہ صوفی اعظم صدر کل ہند جمیعتہ المشائخ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کر تے ہوئے منا سک حج کے فضائل بیان فرمائینگے۔ اور حضرت مولانا قا ضی سید شاہ مصطفی علی صوفی سعید پا شاہ قادری صاحب قلبہ کا آداب و زیارت مدینہ منورہ پر تفصیلی خطاب ہو گا۔انہوں نے سد اسیو پیٹ ‘ اندول ‘ جو گی پیٹ ‘ پٹن چیرو ‘ رامچندرا پورم ‘ کندی ‘ اور کونڈہ پورکے تمام عازمین حج سے گذارش کی ہیکہ اس جلسہ میں شریک ہو کر مناسک حج و زیارت مدینہ منورہ کے مسائل و آداب سے واقفیت حاصل کریں۔خاتون عازمین حج کیلئے پردے کا معقول انتظام رہیگا۔اور تمام عازمین حج کیلئے ظہرانہ کا بھی نظم رہیگا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849355586 پربط پید ا کر سکتے ہیں۔