خواتین کے گلے سے چین اُڑانے والے رہزن گرفتار

حیدرآباد ۔ /9 ستمبر (سیاست نیوز) خاتون کے گلے سے طلائی چین اڑانے والے تین رہزنوں کو راجیندر نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ /28 جولائی کو ڈی لکشمی بائی ساکن حیدر گوڑہ راجیندر نگر صبح کے وقت چہل قدمی کررہی تھی کہ تین موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے اس کے گلے سے طلائی چین اڑالیا ۔ پولیس نے اس واردات میں ملوث 20 سالہ محمد خواجہ زین العابدین ، 22 سالہ شیخ عارف اور 22 سالہ محمد عرفان ساکن کشن باغ کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے مسروقہ طلائی چین برآمد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا ۔