کوڑنگل۔/29جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)منڈل بمرس پیٹ میں خواتین کی انجمنوں کی کارکردگی کے جائزہ کے طور پر حاصل کردہ قرض کی رقم ادائیگی حکومت کی جانب سے بہم پہنچائی جانے والی امداد و غیر نکات پر مختلف ریاستوں سے وابستہ قائدین نے مشاہدہ کیا۔ تفصیلات کی بموجب 13ریاستوں سے وابستہ ریسورس پرسنس کیلئے حیدرآباد میں آر ایل ایم ٹریننگ مرکز میں دس روزہ تربیت کے ضمن میں گذشتہ روزہ مذکورہ نمائندہ وفد بمرس پیٹ کا دورہ کیا۔ پہنچنے کے بعد پہلے چودر پلی موضع کی انجمنوں کے ممبرس سے تبادلہ خیال کیا۔ معذوروں کو پہنچنے والی امداد اور منڈل مستقر پر نیبر ہوڈ مرکز میں انتظامیہ سے تفصیلی طور پر واقفیت حاصل کی۔ منڈل کی انجمن خواتین میں کی گئی بچت کی تفصیلات حاصل کردہ قرضہ جات ادائیگی حکومت کی جانب سے پہنچائی جانے والی امداد وغیرہ سیر حاصل نکات نوٹ کرلئے گئے۔
محبوب نگر میں جلسہ یوم القرآن
محبوب نگر۔/29جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مدینہ مسجد محبوب نگر میں 30 جون جمعرا ت بعد نماز تراویح جلسہ یوم القرآن کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی الجیلانی کا خصوصی خطاب ہوگا۔ عوض بن احمد باہیال صدر مجلس انتظامی نے بتایا کہ جلسہ کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور ایل سی ڈیز کا بھی نظم کیا گیا ہے۔ محمد عبدالرشید کاظمی، شیخ موسی باوزیر، قادر حسین خان، سعدباہیال، سید عبدالقدوس کاظمی، عدنان باہیال، میر شعیب علی، جہانگیر پاشاہ کاظمی، میر ہاشم علی، سیدامجد ، بابر شیخ ، زاہد زبیدی و دیگر نے عامتہ المسلمین سے شرکت کی اپیل کی ہے۔