شمس آباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی پولیس اور ایس او ٹی نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے خواتین کا اغواء کرکے ان کی عصمت ریزی کی کوشش کرنے اور ان کے پاس موجود رقم چھین کر فرار ہونے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ شمس آباد ڈی سی پی کے رمیش نائیڈو نے پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی جگن 26 سالہ پیشہ ڈرائیور ساکن تکوگوڑہ اور اس کا ساتھی ٹی سرینواس 31 سالہ ساکن کرمن گھاٹ دونوں ملکر ایرپورٹ میں تنہا گھومنے پر ان کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں ان کے مقام چھوڑنے کے بہانہ کار میں بیٹھاکر گمنام مقام پر لے جاکر ان کی عصمت ریزی کی کوشش کرتے ہوئے خواتین کی جانب سے بچاؤ کیلئے شور مچانے پر انہیں زدوکوب کرکے ان کے پاس موجود بیاگ ، زیورات وغیرہ لیکر فرار ہوجاتے۔
جگن نے 16 ڈسمبر کو ایک خاتون جو گچی باؤلی جانے کیلئے گاڑی کا انتظار کر رہی تھی اتنے میں جگن کار لیکر پہونچا اور اسے گچی باؤلی چھوڑنے کے بہانہ اسے منکھال سری سیلم ہائی وے روڈ لیجاکر اس کی عصمت ریزی کی کوشش کی ۔ خاتون کی چیخ و پکار اسے زدوکوب کیا اور اس کے پاس موجود بیاگ زیورات سیل فون لیکر فرار ہوگیا ۔ 25 ڈسمبر کو جگن نے اس کے ساتھی سرینواس کے ساتھ دوبارہ ایرپورٹ پہونچا اور سات امرائی کی خاتون کو شمس آباد چھوڑنے کے بہانہ سے اسے تونڈپلی کے سنسان علاقہ کو لے گیا اور اسکی عصمت ریزی کی کوشش کی ۔ خاتون کی چیخ و پکار سنکر قریب میں موجود فارم ہاؤ سے کتے بھونکنا شروع کردیا ۔ کتے کی آواز سنکر واچ مین بھی ٹارچ لیکر آتا دیکھ کر دونوں نے خاتون کو زدوکوب کیا اور اس کے پاس موجود بیاگ وغیرہ لیکر فرار ہوگئے ۔ خاتون شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن پہونچکر شکایت درج کروائی تھی ۔ سائبرآباد کمشنر سی وی آنند نے SOT کو اس کیس کی ذمہ داری سونپی ۔ SOT او ایس ڈی گوردھن ریڈی ، چندرا شیکھر ، ستیش کمار انسپکٹرس ، ناگاراجو ، مہیش گوڑ سب انسپکٹر اور آر جی آئی انسپکٹر درگا پرساد اور سب انسپکٹر سریکانت گوڑ نے ملکر اس آپریشن کو مکمل کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کیا ۔ گرفتاری سے قبل دونوں کے متعلق ایرپورٹ میں موجود تمام کیاب ڈرائیورس سے جانکاری حاصل کرنے کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ دونوں خواتین کے بیاگس اور کار کو ضبط کرکے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا ۔