خواتین بھی آئی پی ایل کھیلنے کی خواہاں !

نئی دہلی، 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویمنس کرکٹ کی طاقتور ٹیموں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کپتانوں کی خواہش ہے کہ بی سی سی آئی حال میں شروع کردہ بگ باش لیگ کے خطوط پر انڈین پریمیر لیگ ( آئی پی ایل ) کا ویمنس ایونٹ کا آغاز کرے ۔ انگلش کیپٹن شارلوٹ ایڈورڈس اور آسٹریلیائی کپتان میگ لاننگ نے کہا کہ آئی پی ایل ویمنس کرکٹ کیلئے بڑی جہت ہوگا ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے گزشتہ سال ویمنس بگ باش لیگ شروع کی اور انگلینڈ کے بورڈ نے بھی اس موسم گرما میں ویمنس سوپر لیگ کا اہتمام کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔

برازیل میں فیفا تحقیقات
برازیلیا ، 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے خوبصورت کھیل فٹبال کی سرزمین سمجھے جانے والے برازیل کو بہت ناگوار صورتحال کا سامنا ہورہا ہے کیونکہ برازیلی قانون سازوں نے فیفا کے ڈائرکٹرس کے مبینہ جرائم کی تحقیقات کیلئے کانگریس کے کمیشن کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے ۔ کانگریس کی ویب سائیٹ پر بتایا گیا کہ ایوان زیریں کا کمیشن جس کی آج تشکیل ہوئی ، سابق صدر برازیلین فٹبال کانفیڈریشن جوز ماریا مارین کے بشمول بڑی شخصیتوں کے خلاف تحقیقات کریگا ۔