نئی دہلی۔ 9 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے خلیجی ممالک میں برسرخدمت ہندوستانی شہریوں کو درپیش مختلف مسائل سے نمٹنے کیلئے میکانزم کا وعدہ کیا۔ وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے مشاورتی عمل کے حصہ کے طور پر آندھراپردیش اور تلنگانہ کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی اور ان کی رائے حاصل کی۔ خلیج میں سات ملین سے زائد ہندوستانی تارکین وطن موجود ہیں۔ سشما سوراج نے کہا کہ جن ریاستوں کے لوگ خلیج میں موجود ہیں ان ریاستوں کے ارکان پارلیمنٹ سے بات چیت کی انہوں نے پہل کی ہے۔ انہوں نے ایک ایسے میکانزم کا تیقن دیا جس سے تارکین وطن کو روزگار اور سفری دستاویزات کے سلسلہ میں مشکلات دور ہوجائے ۔