ریاض ۔ 3جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) خبررساں ادارہ گلف نیوز کی اطلاع کے بموجب سعودی عرب متحدہ عرب امارات اور قطر نے اعلان کیا ہے کہ 29 رمضان کو رویت ہلال ہوئی چنانچہ منگل 4 جون عیدالفطر قرار پائی ۔ عراق نے بھی اسی طرح کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اس سلسلے میں منعقد کیا گیا تھا ۔ وزیر انصاف سلطان بن سعید البدی کے بموجب رویت ہلال کمیٹی کی ایک قرارداد میں منگل 4 جون کو یکم شوال اور یوم عیدالفطر قرار دیا گیا ہے ۔ 3 جون (29 رمضان ) کو ابوظہبی کے محکمہ عدلیہ کے زیراہتمام رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا ۔