خشوگی کی نعش کے ٹکڑے پانچ سوٹ کیسوں میں

انقرہ، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صحافی اور سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کے ناقد جمال خشوگي کا گزشتہ ماہ قتل کرنے کے بعد ان کے جسم کے ٹکڑے کرکے پانچ سوٹ کیسوں میں رکھا گیا تھا۔انقرہ سے شائع اخبار ‘صبا’ نے نامعلوم حکام کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ان سوٹ کیسوں کو 2 اکتوبر (مسٹر خشوگي کے قتل والے دن) کو سعودی عرب کے سفارت خانے کے قریب واقع قونصل جنرل کی رہائش پرلے جایا گیا۔حکام نے بتایا کہ مسٹر خشوگی کے جسم کو کاٹنے اور اسے سفارت خانے کے احاطے سے ہٹانے والے 15 ارکان میں شریف ماہر مطرب، صلاح طبیغی اور ثعار الحربی اہم ہیں۔