خرابی صحت پر چار افراد کی خودکشی

حیدرآباد۔/13 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) خرابی صحت کے سبب پیش آئے خودکشی کے علحدہ واقعات میں 4 افراد فوت ہوگئے۔ پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں ایک 35 سالہ شخص مظہر الدین نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مظہر الدین پیشہ سے پینٹر تھا جو سعادت نگر اپو گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ اس شخص نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا۔ گزشتہ 6 ماہ سے مظہر الدین خرابی صحت سے پریشان تھا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 23 سالہ دتو جو پیشہ سے ڈرائیور تھا سبھاش چندر بوس نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے اس شخص نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق یہ شخص خرابی صحت سے پریشان اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 30 سالہ پرمود جو پیشہ سے تاجر تھا ریاست اتر پردیش کا متوطن بتایا گیا ہے شاہ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا اس نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق وائی ایس سائی سری جس کی عمر 15 سال بتائی گئی ہے ایل این نگر علاقہ میں رہتا تھا اس طالب علم نے خرابی صحت سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔