خرابی صحت پر مزدور کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /23 ڈسمبر (سیاست نیوز) خرابی صحت کے نتیجہ میں ایک مزدور نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ راجندر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 53 سالہ پی گنڈیا ساکن شیورام پلی گزشتہ چند عرصہ سے علیل تھا اور دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودسوزی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔