حیدرآباد ۔ 26 مارچ ( سیاست نیوز) خرابی صحت سے دلبرداشتہ ایک سنار نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ رین بازار پولیس کے بموجب 26 سالہ ستیش ساکن برہمن واڑی یاقوت پورہ نے کل اپنے مکان میں خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی کی صحت متاثر تھی اور وہ بیروزگار بھی تھا جس کے سبب اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔