خرابی صحت پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔ یکم ڈسمبر، ( سیاست نیوز) خرابی صحت سے تنگ آکر ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ نامپلی ریلوے پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ریلوے پولیس کے مطابق 28سالہ کرشنا یادو پیشہ سے مزدور راجو کالونی علاقہ بالا نگر کا ساکن تھا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز سے یہ شخص خرابی صحت سے پریشان تھا اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا۔ جس نے امو گوڑہ اور صنعت نگر کے درمیان ریلوے لائن پر ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس نامپلی مصروف تحقیقات ہے۔