خرابی صحت سے پریشان حال خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /31 جنوری ( سیاست نیوز ) خرابی صحت سے پریشان ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ملکاجگیری پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ رامیا جو گوپال نگر علاقہ کے سکن ترون کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق رامیا تھائیرائیڈ کے مرض کا شکار تھی اور خرابی صحت سے کافی پریشان ہوگئی تھی ۔ خاتون بیماری کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے کل اس کے شوہر کو جو گھر سے دفتر کیلئے گیا تھا ۔ سیل فون پر ایس ایم ایس روانہ کیا اور لکھا کہ وہ اسے معاف کردے اب وہ شوہر کو پریشان نہیں کرے گی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔