حیدرآباد 24 فبروری (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقوں میں خرابی صحت سے دلبرداشتہ افراد نے خودکشی کرلی۔ نریڈ میڈ پولیس کے مطابق 28 سالہ سریش جو پیشہ سے میستری تھا ایل بی نگر کے علاقہ میںرہتا تھا۔ اس شخص کی صحت مسلسل ایک ماہ سے خراب تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے آج صبح خودکشی کرلی۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ ستیہ نارائناریڈی جو پٹرول پمپ کا ملازم تھا ایل بی نگر میں رہتا تھا۔ اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔