حیدرآباد۔ /4جولائی، ( سیاست نیوز) خرابی صحت سے تنگ آکر ایک شخص نے خودسوزی کرلی۔ یہ واقعہ شاد نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 31سالہ شیواجی پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا فاروق نگر علاقہ کا ساکن بتایاگیا ہے۔ خرابی صحت سے تنگ آکر اس نے 2جولائی کو اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔